للت پور : اترپردیش کے للت پور میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے معاملے کے اہم ملزمان میں شامل سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر تلک یادو، بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر دیپک اہروار اور اسمال آبپاشی کے جونیئر انجینئر مہندر دوبے کواترپردیش پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔
پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس کیس کے اہم ملزمان میں سے ان تین کو جمعرات کی رات دیر گئے ضلع مرزا پور میں واقع وندھیاچل مندر کے سامنے یاترک رہائش ہوٹل سے گرفتارکرکےآج للت پور لایا گیا۔
اس معاملے میں ملزم متاثرہ کے والد اور ایس پی ضلع صدر کے بھائی سمیت چار ملزمان کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔