لکھنؤ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی سابق وزیر اعظم اور کسانوں کے مسیحا چودھری چرن سنگھ کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ ستائے گئے کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے لڑے گی۔









