حیدرآباد،28 اگست (یو این آئی)چندریان 2کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے 9دن بعد، مدار کی سرگرمی انجام دی گئی۔یہ خلائی گاڑی 7ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں پہنچے گی۔
اسرو نے اپنے اپ ڈیٹ میں کہا کہ چاند سے متعلق مدار کی سرگرمی آج منصوبہ کے مطابق 09.04بجے کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔یہ سرگرمی 1190سکنڈس کے لئے تھی۔اسرو نے کہا کہ اس خلائی گاڑی کے تمام اجزا بہتر طورپر کام کر رہے ہیں۔چاند کے مدار سے متعلق اگلی سرگرمی 30اگست کو 1800تا 1900بجے کے درمیان انجام دی جائے گی۔اس خلائی گاڑی کو 22جولائی کو چھوڑا گیا تھا جو 20اگست کو چاند سے متعلق مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگئی۔اسرو کے صدرنشین سیون نے کہا کہ یکم ستمبر تک چندریان 2کی سلسلہ وار مدارسے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی تاکہ چاند کی سطح پر جانے کے لئے چاند کے قطب سے گزرنے والے حتمی مدار میں داخل ہوسکے۔2ستمبر کو وکرم لینڈر،آربیٹار سے علحدہ ہوگا۔اس کے بعد مدار کی سرگرمی وکرم پر انجام دی جائے گی۔وکرم چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں سافٹ لینڈنگ سے پہلے کئی پیچیدہ سرگرمیاں انجام دے گا۔چند گھنٹے بعد روور پرگیان،وکرم سے علحدہ ہوجائے گااور چاند کی سطح کی کھوج شروع کردے گا۔جی ایس ایل وی ایم کے تری۔ایم آئی خلائی گاڑی کو چھوڑے جانے کے بعد 23جولائی سے 6اگست کے درمیان مدار میں پان گنا کا اضافہ ہوا۔20اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد مدار سے متعلق پہلی سرگرمی 20انجام دی گئی، دوسری سرگرمی 21اگست کو کی گئی اور آج تیسری سرگرمی انجام دی گئی۔چندریان 2مشن کا مقصد چاند کے اس علاقہ کے بارے میں کھوج کرنا ہے جس کے بارے میں ہنوز کوئی کھوج نہیں کی گی ہے اور کوئی بھی ملک چاند کے جنوبی قطب علاقہ تک نہیں پہنچ پایا۔اسرو نے کہا کہ اس کی مساعی کے ذریعہ چاند سے متعلق دریافت کو سمجھنا ہے جس سے ہندوستان اور انسانیت کو فائدہ ہوگا۔ان تجربات کا مقصد چاند سے متعلق مہمات کو سمجھنا ہے۔چندریان 2چاند کے جنوبی قطب علاقہ پر روشنی ڈال سکے گا جس کی ہنوز کھوج نہیں کی گئی ہے۔سیون نے کہا کہ اس مشن کے ذریعہ جغرافیائی تجزیہ،معدنیات کے جامع تجزیہ اور چاند کی سرزمین پر کئی تجربات سے چاند کی ابتدااور اس کی ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔یہ خلائی گاڑی چندریان 1کی جانب سے کی گئی کھوج جیسے چاند پر پانی کے سالمے،پتھر نما انوکھے کمیکل کمپوزیشن کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔3850کیلوگرام وزنی چندریان 2کے ساتھ 13ہندوستانی پے لوڈس ہیں جن میں ایک ناسا کا پے لوڈ بھی شامل ہے۔چاند کے جنوبی قطب علاقہ پر پہنچنے کے لئے قبل ازیں کئی مشکلات پیش آئی تھیں، اس کے لئے قبل ازیں کی گئی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔چندریان 2، پہلا ہوگا جو چاند کی اس سطح پر ترنگا لے جائے گا جہاں اب تک کوئی بھی انسان نہیں پہنچ پایا۔چاند کا دوسرا مشن 15جولائی کو ہونے والا تھا تاہم اس کو چھوڑنے سے ایک گھنٹہ پہلے اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے اس کو ملتوی کردیا یا تھا۔تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد اس کو 22جولائی کو چھوڑا گیا تھا۔