چنئی، جب ہندوستانی اپنے چندریان-3 کے چاند پر اترنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،تو ایسے وقت میں آسٹریلیا سے ایک تصویر نے ٹینشن پیدا کر دی ہے ۔ جی ہاں، آسٹریلیا کے سمندری ساحل پر گنبد نما ایک بہت بڑی پراسرار چیزبہہ کر آئی ہے ، حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوپایاہے کہ یہ انڈین اسپیس انسٹی ٹیوٹ (اسرو) کی پی ایس ایل وی لانچ وہیکل کا حصہ ہے یا نہیں۔جس کو اسرو نے کچھ عرصہ قبل لانچ کیا گیا تھا۔
سٹریلیا کی خلائی ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا، [؟]ہم اس وقت مغربی آسٹریلیا میں جیورینبے کےآریب ایک ساحل پر واقع اس چیز کے بارے میں جانچ کر رہے ہیں۔[؟] ایجنسی نے کہا کہ‘چیز کا تعلق کسی غیر ملکی خلائی لانچ گاڑی سے ہو سکتا ہے اور ہم عالمی خلائی ایجنسیوں سے رابطہ کر رہے ہیں جو مزید معلومات فراہم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا، [؟]اگر کمیونٹی کو مزید کوئی مشتبہ ملبہ نظر آتا ہے ، تو انہیں مقامی افسران کو اس کی اطلاع دینی چاہئے اور ایس پی اے سی ای.ایم او این آئی ٹی او آر آئی این جی ایس پی اے سی آئی.جی او وی.اے یو کے ذریعے سے آسٹریلائی خلائی ایجنسی کواطلاع کرنا چاہیے ۔
دریں اثنااندازے لگائے جا رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں پایا جانے والا ملبہ اسرو کے پی ایس ایل وی لانچ وہیکل کا حصہ ہو سکتا ہے ۔ اسرو کے ذرائع نے نہ تواس کی تصدیق کی اور نہ ہی اس سے انکار کیا کہ جیوریئنبے کے قریب مغربی آسٹریلیا میں ساحل پربہہ کر آنے والی بڑی چیز اس کے پی ایس ایل وی راکٹ کا حصہ ہے یا نہیں۔ ذرائع نے کہا، اسے خود دیکھے اور جانچے بغیر کچھ نہیں کہا جا سکتا (چاہے یہ پی ایس ایل وی کا ملبہ ہو)۔
Hey @DJSnM did you see this peice of space debris from an Indian PSLV rocket found in Western Australia? pic.twitter.com/wHEgNQbZ4u
— Geoffrey Emerson (@TheJeffster) July 19, 2023