سکرامنٹو؛ امریکی ارب پتی ایلن مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی تجرباتی لینڈنگ اور لانچنگ آخرکار کامیاب ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق راکٹ کی تجرباتی پرواز ریاست ٹیکساس کے صحرائی علاقے میں کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا تجربہ تھا،جس میں خلا میں جانے والے راکٹ کو صحیح سلامت واپس لایا جاسکا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ مستقبل میں یہ راکٹ انسانوں اور کارگو کو مریخ تک پہنچاسکے گا۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی طرف سے آیندہ چند سالوں میں خلابازوں کو چاند کی سطح تک منتقل کرنے کے لیے اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا انتخاب کیا گیا ہے۔