بارسلونا: سائنسدانوں نے اسپین کے پارینیس پہاڑ میں ایک حیوان کے نقش پا دریافت کیا ہے جسے مانا جا رہا ہے کہ یہ کسی نامعلوم رینگنے والے جانور کے ڈھانچے کا ہوسکتا ہے۔ بارسلونا یونیورسٹی اور کیلٹانین انسٹی ٹیوٹ آف پلیونٹولوجي کے محققین نے ایک بیان میں بتایا کہ دریافت ہونے والے نقوش پا رکوسو مورپھس انواع کے مگرمچھ اور ڈایناسور کے اجداد سے پیدا ہونے والی نسل کے ایک سلسلے کے ہو سکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے سائنسی جریدے ‘پلاس ون”میں شائع ہونے والے مضمون میں بتایا کہ یہ رینگنے والے جانور وں کی نئی قسم ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ جانوروں کی یہ ایک مگرمچھ کی طرح نظر آتی ہے جس کا پاؤں کافی بڑا ہے اور دم تقریبا پانچ فٹ لمبا ہے ۔ کیٹلان انسٹی ٹیوٹ آف پلیونٹولوجي کے محقق جوزف فرچونی نے کہا کہ فرانس کی سرحد پر واقع پارینیس پہاڑوں میں پائے گئے حیوانی آثار میں نقوش پا بتاتے ہیں کہ یہ جانور چلنے کے لئے اپنے تمام چار اعضاء کا استعمال کرتے تھے اور اس کے ساتھ ہی ان کے دم کے بھی نشان ملے ہیں۔
محققین کا خیال ہے کہ قدیم پایرینس کے قریب ندی کے کنارے پارکوسورومور فو کا اڈہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب ان جانوروں کی ہڈیوں کی باقیات تلاش کر رہے ہیں۔ یہاں تقریبا 252 ملین سال پہلے زمین اور سمندر میں ہونے والی اتھل پتھل سے لگ بھگ 90 فیصد انواع دب گئی تھیں۔