ہسپانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر پولا گونو نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آپریشن کے دوران گھٹنے سے نکلنے والی اپنی ہڈی کا پاستہ بنا کر کھا لیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولا گونو نے حالیہ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اُنہیں گھٹنے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اُن کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی، ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران اُن کے گھٹنے کی کرکری ہڈی cartilage کا ایک حصہ نکال دیا تھا۔









