الہ آباد : پھول پور لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئے پرینکا گاندھی کو کانگریس کی امیدوار بنائے جانے کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔ اس سلسلہ میں بدھ کو ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں پرینکا گاندھی کے نام پر اتفاق رائے قائم ہوا۔
تاہم اس میٹنگ میں کانگریس کمیٹی کی تجویز پر پارٹی ہائی کمان کو فیصلہ لینا ہے۔ غور طلب ہے کہ لوک سبھا سیٹ ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے استعفی کے بعد خالی ہوئی ہے۔
پھول پور لوک سبھا سیٹ کی ملک کی سیاسی تاریخ میں خاص اہمیت ہے ، اس لئے یہ سیٹ کانگریس کیلئے اہم مانی جارہی ہے ۔ اس سیٹ سے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اپنی پہلی جیت درج کی تھی ، اسی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر وی پی سنگھ بھی جیتے تھے اور وہ بھی بعد میں ملک کے وزیر اعظم بنے۔
پھول پور لوک سبھا ضمنی الیکشن میں کانگریس کی امیدوار ہوسکتی ہیں پرینکا گاندھی !۔
پرینکا گاندھی
کانگریس ضلع کمیٹی کی میٹنگ میں بدھ کو پرینکا گاندھی کو پارٹی امیدوار بنائے جانے کا معاملہ اٹھا ۔ اس دوران میٹنگ میں کارکنو ں نے پرینکا گاندھی کے نام کی تجویز پیش کی ۔ اب پارٹی کی طرف سے کانگریس صدر کو پرینکا کے نام کی تجویز بھیجی جائے گی ۔ میٹنگ میںپرینکا گاندھی کی حمایت میں کارکنوں نے نعرے بازی بھی ۔ اب الہ آباد کانگریس کمیٹی کی تجویز پر کاپارٹی اعلی کمان آخری فیصلہ لے گا۔