میڈرڈ : اسپین میں سیلاب اور طوفانی بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے، جب کہ 78 لوگ لاپتہ ہیں۔ اسپین کے وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پیونٹے نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر پوینٹے نے سوشل میڈیا پر کہا، “کل 223 افراد کی موت ہوئی، جن میں 215 ویلنسیا، 7 کاسٹیل لا منچا (6 لیٹور اور 1 میرا میں) اور 1 اینڈلوسیامیں”۔ مرنے والوں میں سے 48 کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اکتوبر کے آخر میں موسلا دھار بارش نے اسپین کے مختلف علاقوں کو متاثر کیا۔ ملک کے جنوبی اور مشرقی حصے، جہاں موسمی خطرے کی سطح زیادہ سے زیادہ بڑھ گئی تھی، خاص طور پر سخت متاثر ہوئے۔ قدرتی آفت نے مشرقی اسپین کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے والینسیا میں سڑکوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔