مکہ المکرمہ: سونے، چاندی کے تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ کو نماز فجرکے بعد تبدیل کردیا گیا۔
آج 9 ذی الحج کو مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔
200 ماہر کاریگروں نے پرانے غلاف کعبہ کو اتار کر نئے سے تبدیل کیا، جس میں 670 گرام خام ریشم، 120 کلو سونے کا دھاگہ اور 100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔
#صور
مراسم استبدال ثوب #الكعبة المشرفة.#حج pic.twitter.com/LeirODmxal— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) July 18, 2021