پٹنہ: ریاست میں دیر شام سے پیر کے روزصبح تک آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ واقعات میں 6 لوگو ں کی موت ہوگئی ہے۔ متوفیوں میں منیش کمار( 12)، پرنس کمار( 16)، روہت کمار ( 15)، سدھیشور یادو (55)، ہریندر سنگھ (30) اور یوگل رام (60) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تین لوگ بلیندر یادو، جیرا منی دیوی اورمسافر رام زخمی ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے کا پہلا واقعہ رفیع گنج تھانہ علاقہ کے شاردا بیگھا گاو?ں میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی کی زد میں آکر پنٹو یادو کے بیٹے منیش کمار (12) کی موت ہوگئی۔
منیش کھیت کی طرف جارہا تھا اور بارش سے بچنے کے لئے درخت کے نیچے کھڑا ہوگیا۔ لیکن تیز آواز کے ساتھ آسمانی بجلی درخت پر ہی گر گئی۔
منیش اس کی زد میں آگیا۔ اہل خانہ اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ بنڈیا تھانہ علاقہ کے بکسر اور پرتاپ پور گاو?ں میں پیش آیا۔ بکسر گاو?ں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے رنجیت پاسوان کے بیٹے پرنس کمار(16)، روی رنجن ٹھاکر کے بیٹے روہت کمار (15) اور پرتاپ پور گاو?ں کے سدھیشور یادو (55) کی موت ہوگئی۔
یہ تمام اپنے گاو?ں واقع بدھار( خالی کھیت، مویشیوں کی چراگاہ) میں بھینس چرا رہے تھے کہ تیز آواز کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے ان کی جان چلی گئی۔ آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ دیو تھانہ علاقہ کے باڑا گاو?ں میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کسان کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
متوفی کی شناخت اسی گاو?ں کے راج کمار سنگھ کے بیٹے ہریندر سنگھ (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ بلیندر یادو کچھ فاصلے پرہونے کی وجہ سے اس حادثے میں بال بال بچ گئے اور صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔آسمانی بجلی گرنے کا چوتھا واقعہ مالی تھانہ علاقہ کے سوری گاو?ں میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے کسان یکل رام (60) کی موت ہو گئی اور ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت جیرامنی دیوی اور مسافر رام کے طور پر ہوئی ہے، جن کا صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکت کے بعد مقامی پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے میں مصروف ہے۔ نگر تھانے کی پولیس نے باڑا گاو?ں رہائشی ہریندر سنگھ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔