سری لنکا کی طرف سے چین کی نجی کمپنی کو ایک لاکھ بندر برآمد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جس پر ماہرین ماحولیات احتجاج کر رہے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا ایک چینی نجی کمپنی کو ایک لاکھ مقامی بندر برآمد کرنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے جس پر جانوروں کے حقوق سے متعلق اداروں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکن کابینہ کے ترجمان اور وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیر زراعت نے ایک لاکھ مقامی بندروں کی برآمد کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور انہیں چین کے چڑیا گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔