کولمبو؛ سری لنکا میں مہنگائی پر مشتعل مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس دوران مظاہرین نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی،جس پر پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا۔ مظاہرین نے ناکام پالیسیوں پر صدر سے فور ی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور مہنگا پٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے۔پٹرول اسٹیشن پر لمبی قطاریں معمول بن گئی ہیں۔