جنوبی ایشیا کے جزیرہ نما ملک سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے تمام مریضوں کی لاشوں کو جلانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مرنے والے کی لاش کو صرف جلایا جائے گا۔کورونا وائرس کے وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دنیا کے تمام ممالک نے اگرچہ خصوصی طور پر ماہرین صحت کی ہدایات کے مطابق الگ طریقہ کار وضع کیے ہیں، تاہم تمام ممالک نے تمام مذاہب کے عقائد رکھنے والے افراد کے لیے ان کے مذہبی عقائد کے مطابق نئے طریقے وضع کیے ہیں۔









