بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ہر دن نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ آخر 14 جون کو سشانت کے فلیٹ میں کیا ہوا تھا ۔ سی بی آئی جانچ کے درمیان واقعہ والے دن سشانت سنگھ راجپوت کے کمرے کے دروازے کا تالا کھولنے والے چابی والے نے اس پورے معاملہ میں کئی بڑے راز کھولے ہیں ۔









