ممبئی ،30 مارچ (ےو اےن آئی) کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے دنیا میں بڑھتے انفیکشن اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے خوف سے پیر کو ملک کے حصص بازاروں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔
ابتدائی کاروبار میں سینسیکس ایک ہزار پوائنٹس اور نفٹی 250 پوائنٹس ٹوٹ گئے۔جمعہ کے 29815.59 پوائنٹس کے مقابلہ میں سینسیکس آج 29226.56 پوائنٹس پر 590 پوائنٹس نیچے کھلا اور 1100 پوائنٹس گر کر 28708.83 پوائنٹس تک گرا ، فی الحال یہ 29238.72 پوائنٹس پر 577 پوائنٹس نیچے ہے۔نفٹی بھی 250 تک گرنے کے بعد 8491.25 پوائنٹس پر 169 پوائنٹس نیچے کاروبار کر رہا ہے۔