ہاتھرس میں واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم دیپک کمار سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے وابستہ اعلیٰ افسران کو بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کو تیز کرنے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ہاتھرس ضلع کے سکندرراؤ کے منڈی کے نزدیک پھولرائی گاؤں میں بھولے بابا کے ستسنگ کے اختتام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 سے زیادہ لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق 27 خواتین اور بچوں کی لاشیں ایٹہ میڈیکل کالج پہنچ چکی ہیں۔ ہاتھرس میں واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم دیپک کمار سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے وابستہ اعلیٰ افسران کو بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کو تیز کرنے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
https://x.com/i/status/1808098665174642738