نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے دہلی میں دی گئی کلین چٹ پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ 56 شیل (فرضی) کمپنیوں کے مالک جین نے خود 16.39 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے، پھر مسٹر کیجریوال ان کا کس منہ سے دفاع کر رہے ہیں؟









