صبح کی سُستی بھگانے اور دن بھر متحرک رہنے کے لیے دن کا پہلا کھانا ناشتہ بہت معنی رکھتا ہے جس میں صحت بخش اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جیسے کہ پروٹین سے بھرپور کیلے کی اسموتھی۔
زیادہ تر افراد کو اسموتھی کا استعمال کرنا پسند ہوتا ہے، مختلف پھلوں اور سبزیوں کی اسموتھی استعمال میں آسان اور نتائج میں بہترین ثابت ہوتی ہے، غذائی ماہرین کے مطابق کیلے کی اسموتھی پروٹین اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جس کے استعمال سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیلے کی اسموتھی کے استعمال سے انسان خود کو سارا دن چاک و چوبند اور متحرک محسوس کرتا ہے ۔
ماہرین کی جانب سے مندرجہ ذیل تجویز کی گئی پروٹین اور پوٹاشیم سے بھرپور اسموتھی چند منٹوں میں تیار ہو جاتی ہے جبکہ اس کے استعمال کے فائدے بے شمار ہیں ۔
کیلے کی اسموتھی بنانے کے درکار اجزا :
پروٹین سے بھرپور بنانا کافی اسموتھی سے کریں دن کا آغاز
1 کیلا ، 1 چائے کا چمچ کافی ، ایک چائے کا چمچ شہد ، ایک کپ دہی ، ایک کپ دودھ ، ایک چمچ چیا سیڈز یا تخم بالنگا ( استعمال سے قبل رات بھر کے لیے بھگو دیں)، ایک چائے کا چمچ پروٹین ( اپنی مرضی کے مطابق)۔
آسان ترین کیلے اور کافی کی اسموتھی بنانے کے لیے زائد وقت درکار نہیں ہوتا ہے، بس ایک بلینڈر لیں اور اس میں سب اجزا کو شامل کر کے اچھی طرح سے یک جان ہونے تک بلینڈ کر لیں، اب اسے گلاس میں ڈال کر برف مکس کر کے نوش کریں ۔
کیلے اور کافی کی اسموتھی کتنی صحت بخش ثابت ہوتی ہے ۔
پروٹین سے بھرپور بنانا کافی اسموتھی سے کریں دن کا آغاز
کیلے میں پوٹاشیم اور فائبر کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس سے پٹھے مضبوط اور نظام ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔
کیلے میں فائبر پائے جانے کے سبب امریکا کی ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کیلے کو غذا میں شامل کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔
کیلے میں موجود فائبر کے استعمال سے دل کی صحت بھی برقرار رہتی ہے اور مضر صحت مادوں کا صفایا بھی ممکن ہوتا ہے ۔
کیلے کی اسموتھی می کافی کے اضافے کے ساتھ اس کی افادیت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ، ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق کافی کے استعمال سے فالج کے اٹیک کے خدشے میں 20 فیصد کمی واقع ہوتی ہے ۔
کیلے کی اسموتھی میں چیا سیڈذ یا تخم بالنگا شامل کرنے سے اسموتھی کے فائبر میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اومیگا تھری کی بھی بھاری مقدار حاصل ہوتی ہے جس سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے ، دل کی صحت اچھی ہوتی ہے اور فالج کے اٹیک کے خدشے میں 20 فیصد کمی واقع ہوتی ہے ۔
اسموتھی میں دہی کے استعمال سے پری با ئیو ٹک حاصل ہوتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔