ممبئی،6 مئی (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ نے ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو مندی کے ساتھ شروع کیا اور بمبئ اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 773.94 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 54,928.29 پوائنٹس پر کھلا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) کا نفٹی 267.1 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 16415.55 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز ہوا۔
اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی سرخ نشان کے ساتھ کمی ہوئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 282.28 پوائنٹس گر کر 23,332.96 پوائنٹس اور اسمال کیپ 380.83 پوائنٹس گر کر 27,293.14 پوائنٹس پر کھلا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس جمعرات کو 33.20 پوائنٹس بڑھ کر 55702.23 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 5.05 کے معمولی اضافے کے ساتھ 16682.65 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔