لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس نے پیر کو’ ‘کھاد دو ورنہ یوپی چھوڑدو‘ کے نعرے کے ساتھ ریاست گیر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی بات کہہ کر اقتدار میں آئی تھی، لیکن آج پوری ریاست کے کسان کھاد کی قلت سے دوچار ہیں۔
یوگی حکومت اشتہارات میں چہرہ چمکا رہی ہے لیکن کسانوں کے کھیت کھاد جیسی بنیادی چیز کو ترس رہے ہیں۔