جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج
سعودی عرب: مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا۔ شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے، رسول ﷺکی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔









