لکھنؤ: گوہاٹی اسم سے گانجےکی کھیپ ٹرک میں لے کر گورکھپور میں آنےو الے چار کیریئر کو اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے قریب 83کلو گانجہ ، 5ہزار روپئے، 4 موبائل، 1کنٹینر اور 1 ٹرک برآمد کیا ہے۔
اے ڈی جی ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے بتایاکہ اطلاع ملی کہ گوہاٹی اسم سے منشیات کی کھیپ لے کر گورکھپور آنےوالےہیں۔ اس اطلاع پر ایس ٹی ایف نے ایمس کےپاس سے 4 نوجوانوں کو پکڑلیا۔
پوچھ گچھ میں ملزموں نےا پنا نام سنیل سنگھ باشندہ نیا گاؤں ایٹہ ، سنجے کمار باشندہ علی گنج ایٹہ، ہریش چندر یادو عرف ہریش باشندہ نظام آباد اعظم گڑھ اور شوبھ ناتھ یادو عرف شوبھئی باشندہ رانی کا سرائے اعظم گڑھ بتایا ہے۔
ملزم سنیل ڈرائیور ہے وہ رنکو کے کہنے پر گانجہ لے کر گوہاٹی سے گورکھپور آکر گورکھپور بائی پاس پر ہریش چندر کو دینا تھا۔ اس کےعوض میں کرائے کے علاوہ 40ہزار روپئے ملتا ہے جس کی لالچ میں وہ یہ کام پہلے کئی مرتبہ کرچکا ہے۔ ملزم سنجے گاڑی میں بطور کیریئر کام کرتا ہے جس پر اسے 15ہزار روپئے ملتے ہیں۔
ملزم ہریش چندر گانجہ کا کام کافی وقت سے کررہا ہے وہ پہلے اعظم گڑھ سے این ڈی پی ایس ایکٹ میں جیل جاچکا ہے۔ ملزم شوبھ ناتھ سال 1998 سے ناجائز گانجہ اور شراب کا کام کررہا تھا۔
ٹرک اس کی بیوی کےنام سے ہے اسی میں وہ گانجہ کا کام کرتاہے۔ پہلے وہ مئو سے جیل جاچکا ہے ملزموں کے خلاف تھانہ ایمس میں این ڈی پی ایکٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔