معلومات کے مطابق پولیس نے موقع سے 32 بور پستول، کارتوس، 315 بور پستول، موٹر سائیکل اور لوٹے گئے زیورات برآمد کئے ہیں۔ جونپور کے رہنے والے منگیش کے خلاف پہلے ہی کئی مجرمانہ مقدمات درج تھے۔
اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں ایک جیولری کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والا ایک مطلوب مجرم اور مرکزی ملزم جمعرات کی صبح سویرے اسٹیٹ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔ منگیش یادو، جس کے سر پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا، انکاؤنٹر کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے علاج کے لیے سی ایچ سی بھدایہ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔









