ممبئی،3جون ؛گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا تسلسل بدھ کو بھی برقرار رہا اور بی ایس ای کا سینسیکس 34 ہزار اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 10 ہزار کے پار پہنچ گیا۔لاک ڈاؤن میں چھوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاری میں تاثر مستحکم رہنے سے سنسیکس 359.88 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 34،185.41 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں تقریبا چھ سو پوائنٹس کی برتری بناتا ہوا 34،422.71 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
نفٹی بھی 129.20 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10،108.30 پر کھلا اور 180 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ یہ 10،159.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔
بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں میں سب سے زیادہ تیزی رہی جبکہ آئی ٹی اور ٹیک گروپوں نے مارکیٹ پر دباؤ بنایا۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں بجاج فنانس کے حصص ساڑھے پانچ فیصد سے زیادہ کی تیزی میں ہے۔ ایکسس بینک،اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص بھی چار فیصد بڑھے۔
خبریں لکھے جانے تک سینسیکس 419.46 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد کی برتری کے ساتھ 34،244.99 پوائنٹس پر اور نفٹی 127.90 پوائنٹس یعنی 1.28 فیصد کی تیزی کے ساتھ 10،107 پوائنٹس پر کاروبار کررہاتھا۔