ممبئی ، یکم مارچ (ٹاکس) ایشیائی منڈیوں کی جانب سے مضبوط سگنل موصول ہونے پر گھریلو شیئر بازار پیر کے روز خرید اری کے دم پر طوفانی تیزی کے ساتھ کھلے ۔
اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسری انڈیکس سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس کی طرف بڑھتے ہوئے 49919.34 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی زبردست تیزی کے ساتھ 14766.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
سینسیکس 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 49747.71 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 49919.34 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد یہ 49485 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک لڑھک گیا ۔ فی الحال سینسیکس 695.16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49795.15 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
این ایس ای کا نفٹی 173 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14702.50 پر کھلا۔ ابتدائی کاروبا میں ہی یہ 14766.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن فروخت سے یہ 14638.85 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا ۔ فی الحال یہ 215.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14744.30 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔