دہرادون/نینیتال : اتراکھنڈ کے نینیتال میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی رہائش گاہ پر پتھراؤ اور آتش زنی کے واقعہ نے پیر کو انتظامیہ میں ہلچل مچا دی۔
نینیتال پولیس اسٹیشن رام گڑھ کے ایس ایچ او محمد عارف نے بتایا کہ بجرنگ دل کے 20 سے زیادہ کارکنوں کےستکھول میں سلمان خورشید کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی اطلاع ملی تھی۔
انہوں نے مسٹر خورشید کے نگراں سندر رام کے حوالے سے بتایا کہ 2 بجے کے قریب 20 سے زیادہ لوگ آئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔