کانپور: حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی نا قابل برداشت۔ ان خیالات کا اظہارط قاری محمد غزالی خاں شہری سکریٹری مدد ٹریسا فاؤنڈیشن نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں نیوز چینل18 کے اینکر نے جس طرح گستاخانہ کلمات کہے ہیں وہ نہایت ہی قابل مذمت اور باعث تکلیف ہیں۔
قاری محمد غزالی خاں نے کہا ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایک ایسی شخصیت جس نے ہندوستان میں انسانیت کی خدمت کی اخلاق و محبت اور خیر خواہی کا درس دیا اور جس سے مسلم و غیر مسلم سب یکساں طور پر محبت کر تے ہیں اور اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں اس کے متعلق ایسی بدتمیزی اور گستاخی اینکر کی مسموم ذہنیت کا پتہ دیتی ہے۔ قاری صاحب نے کہا ایسے انسانیت دشمن عناصر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور اس کے بھائی چارہ اور یکجہتی کیلیے نقصان دہ ہے۔
ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہئے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اپنے زمانے کے عظیم اولیاء اللہ میں سے ہیں انکی شان میں کسی معمولی اینکر کا نازیبا کلمات کا استعمال کرنے اور اسکی شان میں گستاخی کرنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔