وارسا:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے پیدا شدہ خطرے سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اس کے خلاف متحد ہونے کا اپیل کی ہے ۔
مسٹر ٹرمپ نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ شمالی کوریا کے معاملے میں کئی سنگین باتیں سامنے آئی ہیں جن پر امریکہ غور کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے بھی حال ہی میں شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بات کہی ہے ۔