نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی کے علاوہ کشمیر اور شمالی ہند کی کئی ریاستوں اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ کے علاوہ دہلی این آر سی میں آج رات شدید زلزلہ کی وجہہ سے عوام میں خوف و دہشت پائی جاتی ہے۔
کئی لوگ جو رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے کی تیاری کر رہے تھے اچانک زلزلےکے جھٹکوں کی وجہ سے وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اور وہ شب بسری کیلیے سڑکوں اور پارکس میں پہنچ گئےکیونکہ زلزلہ کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔
حالانکہ زلزلہ کا مرکز افغانستان کے فیض آباد میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 درج کی گئی، زلزلہ کے جھٹکے ہندوستان کے علاوہ پاکستان، تاجکستان اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔