جکارتہ، 22 نومبر (یو این آئی) انڈونیشیا کے ہالمہیرہ میں بدھ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ بدھ کے سویرے 02.48 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 120.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 1.73 ڈگری شمالی عرض البلد اور 127.21 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔