اندور، 21 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن (ایم پی پی اے سی) کے امتحانات کی اندور میں رہ کر تیاری کررہی ایک طالبہ کو آج صبح ایک بس نے روند دیا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
بھووکواں تھانہ پولس نے بتایا کہ مہلوکہ کی شناخت 19 سالہ انچل پٹیل کے طوپر ہوئی ہے۔
بنیادی طورپر ریوا کی رہنے والی انچل نے بارہویں میں ٹاپ کیا تھا۔