واشنگٹن: امریکی حکام نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کو حراست میں لے لیا۔ محمود خلیل نے کیمپس میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کی قیادت کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں خلیل کو مزاحمتی تنظیم حماس کا حامی بتایا گیا ہے۔









