مونگیر: بہار میں ضلع مونگیر کے مفصل تھانہ علاقہ کے وردھے گاؤں میں کل رات گئے مجرموں نے کالج کے ایک 24 سالہ طالب علم کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ وردھے گاؤں کے رہنے والے طالب علم محمد نوشاد (24) کو گھر میں سوتے وقت چند شرپسندوں نے رات گئے گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نیموقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مونگیر صدر اسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف ایک معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔