کانپور: بلہور تھانہ علاقہ میں گاؤں جانے والے موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر ماردی۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔موقع پر پہنچ کر پولس نے لاش کی شناخت کرنے اور ابتدائی تفتیش کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔بلہور کے ددی کھا گاؤں کا باشندہ انوپ کمار بی ایس سی فائنل کا طالب علم تھا۔
جمعہ کی شام یہ طالب علم موٹرسائیکل سے اپنے آبائی گاؤں مدار جارہاتھا۔ اچانک نانامئو پل کے سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ڈی سی ایم ٹرک نے انوپ کمار کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی۔ ٹکر لگنے کے سبب موٹرسائیکل سوار انوپ کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہوگیا۔