سری نگر،: پائین شہر کے رعناواری علاقے میں ویشو بھارتی ہائیر اسکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے جمعرات کے روز اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیا ۔طالبات نے الزام لگایا کہ انہیں عبایہ پہن کر اسکول احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔اسکول پرنسپل نے طالبات کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں صرف یہ کہا گیا کہ وہ عبایہ کے بغیر کلاسوں میں جائیں ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے صبح رعناواری کے وشیو بھارتی ہائر سکنڈی اسکول میں زیر تعلیم کئی طالبات نے احتجاج کیا ۔طالبات نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بدھ کے روز پرنسپل نے واضح کیا کہ عبایہ زیب تن کرنے والی طالبات کو اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کے مطابق جمعرات کے روز جب وہ حسب معمول اسکول کے مین گیٹ پر پہنچیں تو انہیں عبایہ اتارنے کو کہا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے آئین نے ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی دی ہے لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ عبایہ کے بغیر ہی اسکول میں حاضر ہو جائیں ۔
طالبات نے کہاکہ ہر مسلمان عورت کے لئے عبایہ اور حجاب ایک پہچان ہے لہذا اسکول انتظامیہ کو یہ سمجھ لینا چاہئے ۔اس موقع پر والدین نے بتایاکہ ہائر سکنڈری اسکول کی پرنسپل نے خود ہی فرمان جاری کیا کہ طالبات عبایہ نہ پہنیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی آرڈر نکالا گیا لیکن وشیو بھارتی اسکول کی پرنسپل طالبات کو عبایہ اور حجاب نہ پہننے پر دباو ڈال رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔
Go to madrassa instead’: Hijab wearing allegedly disallowed inside Srinagar school pic.twitter.com/elXqRUcuuN
— Firdous Qadri (@FirdousQadriph1) June 8, 2023