مکہ مکرمہ: سعودی حکام نے مسجد الحرام میں افطار پورٹل کے ذریعے اجازت نامے سے مشرو ط کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں افطار کے لیے اجازت نامے کا نظام متعارف کروایا ہے۔ اس حوالے سے حرم مکی میں افطار کرنے کے خواہش مند زائرین، معتمرین اور دیگر عبادت گزاروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
سعودی حکام نے ہمیشہ کی طرح رساں سال بھی رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے افراد کو مسجد الحرام میں افطار کرانے حوالے سے نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پورٹل بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے آن لائن درخواستیں وصول کرکے اجازت نامے فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہیں پورٹل کے ذریعے اجازت نامہ مل جائے گا، مسجد الحرام میں صرف ان افراد ہی کو افطار کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پورٹل کو حرمین شریفین میں افطاری کو منظم اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔