نئی دہلی، 03 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال نے صرف 23 کلو وزنی 65 سالہ خاتون پر “کم وزن والی دو طرفہ کولہے کی تبدیلی کی سرجری” کو کامیابی سے انجام دے کر ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال سی کے برلا اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشونی مائی چند اور ان کی ٹیم نے ملک میں پہلی بار اتنے کم وزن والے مریض کی اتنی پیچیدہ سرجری کی ہے۔
ڈاکٹر مائی چند نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شوبھانگی دیوی گٹھیا کی وجہ سے دونوں کولہوں میں شدید درد میں مبتلا تھیں۔ وہ وہیل چیئر پر منحصر تھیں ۔ ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔ شبھانگی دیوی کی حالت اور انتہائی کم وزن کے باوجود ڈاکٹر مائی چند اور ان کی ٹیم نے منی ملی سرجری ( ایم آئی ایس ) کا انتخاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم آئی ایس میں چھوٹے سائز کے چیرے بنائے جاتے ہیں اور ایسی جدید تکنیک استعمال کی جاتی ہے جس سے کم سے کم نقصان ہوتا ہے۔
اس کی وجہ سے آپریشن کے بعد مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور مریض کی حالت جلد بہتر ہوجاتی ہے۔ اس معاملے میں شبانگی دیوی کی پہلی سرجری دائیں کولہے کی اور دوسری بائیں کولہے کی کی گئی۔ یہ سرجری بہت احتیاط سے کی گئی اور تقریباً ایک گھنٹے میں مکمل ہوئی۔ ڈاکٹر مائ چند نے کہا کہ مریض کے بڑھاپے کو دیکھتے ہوئے میڈیکل ٹیم نے بے ہوشی وغیرہ کے استعمال کے چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹا۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
آپریشن کے اگلے ہی دن اس نے واکر کی مدد سے چلنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے اسپتال کی “جدید نگہداشت” کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں شبھانگی دیوی کی مکمل صحت یابی اور مستقبل میں درد سے نجات اور خود انحصاری کی زندگی کا پورا یقین ہے۔‘‘