نئی دہلی 22 مارچ [یو این آئی] وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج ملک گیر سطح پر کورونا وائرس سے بچنے کے خود مدافعتی اقدام جنتا کرفیو کے دوران لوگ گھروں تک ہی محدود رہے۔ نقل و حمل کا سلسلہ بھی لازمی خدمات تک محدود رہا۔ وزیر اعظم نریندر نے دو روز قبل قوم سے اپنے خطاب میں عوام سے 22 مارچ کو صبح سات بجے سے نو بجے تک اپنے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی تھی تاکہ ملک کو کسی بھی ممکنہ اندیشے سے بچانے کے ارادے کو تقویت ملے۔









