پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ان کے ممکنہ جانشین کے طور پر 5 کارڈینلز کے نام لئے جارہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: عیسائی فرقے کیتھولک کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس کے انتقال کے بعد ذرائع ابلاغ میں ان کے جانشین کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، جو بالآخر پانچ اہم ناموں پر مرکوز ہوگئی ہیں۔
کیتھولک چرچ کے کارڈینلز کالج کو چرچ میں پاپ کے بعد دوسرا بلند ترین مقام حاصل ہے۔ یہ ادارہ سن 315 عیسوی سے سرگرم عمل ہے اور اس کے ارکان وہ بشپ ہوتے ہیں جو پوپ کے قریبی مشیر اور معاون شمار کیے جاتے ہیں۔
جن کارڈینلز کے پوپ بننے کا سب سے زیادہ امکان ہوتا ہے، انہیں اطالوی اصطلاح میں “پاپابلے” کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے “پوپ بننے کی صلاحیت رکھنے والے”۔ تاہم یہ کوئی سرکاری لقب نہیں ہے۔
نئے پوپ کا انتخاب عام طور پر سابق پوپ کی وفات کے بعد کارڈینلز کالج کے ذریعے ہوتا ہے، جو ایک خفیہ اجلاس منعقد کرتا ہے۔ یہ اجلاس کئی دن جاری رہ سکتا ہے، اور اس دوران کوئی بھی کارڈینل اس وقت تک باہر نہیں جاسکتا جب تک نیا پوپ منتخب نہ ہوجائے۔ نئے پوپ کے انتخاب کا اعلان عوامی طور پر سیسٹین چیپل سے اٹھنے والے سفید دھوئیں کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس کا عوام بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
کیتھولک چرچ کی قدیم روایت کے مطابق پوپ کو وفات کے بعد چوتھے سے چھٹے دن کے درمیان دفنایا جاتا ہے، اور نو دن تک سرکاری سوگ منایا جاتا ہے۔ نیا پوپ تقریبا 15 سے 20 دن کے اندر منتخب کیا جاتا ہے، اور اسے اجلاس میں موجود دو تہائی اراکین کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوتی ہے۔
فی الوقت پوپ فرانسس کے پانچ ممکنہ جانشین درج ذیل اہم شخصیات ہیں:
1۔ پیٹرو بارولین
پیٹرو بارولین اس وقت ویٹیکن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیں اور کیتھولک چرچ کے اہم ترین کارڈینلز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ 17 جنوری 1955 کو شمالی اٹلی کے شہر شیافون میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک سادہ اور مذہبی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد زرعی مصنوعات کے تاجر تھے جبکہ والدہ ابتدائی اسکول کی معلمہ تھیں۔
پوپ فرانسس کی جانشینی، ممکنہ امیدواروں کا تعارف اور سوانح عمری
بارولین نے صرف 10 سال کی عمر میں اپنے والد کو کھودیا اور بچپن کا زمانہ خاصا کٹھن گزرا۔ انہوں نے اپنے بھائی اور بہن کے ہمراہ کم عمری میں ہی خاندانی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ بچپن ہی سے مذہب اور عقائد سے گہری دلچسپی رکھنے والے بارولین نے ہائی اسکول میں ادب کی تعلیم حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے فلسفہ اور الہیات میں دینی تعلیم حاصل کی۔ 27 اپریل 1980 کو آرنلڈ اونیستو نے انہیں ویچنزا کے ایک علاقے میں کلیسائی پادری مقرر کیا، جس کے ساتھ ہی ان کی خدمات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ بعد ازاں انہوں نے روم جاکر گریگوری یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھی اور 1986 میں کلیسائی قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
بارولین نے نائیجیریا اور میکسیکو میں خدمات انجام دیں اور متعدد بین الاقوامی مشنوں میں شرکت کی، جن میں 1993 میں روانڈا میں اعزازی کارڈینل اور 1997 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ویٹیکن کے وفد کا حصہ بننا شامل ہے۔
2002 میں وہ ویٹیکن کے شعبہ برائے بین الاقوامی تعلقات کے سیکریٹری بنے، جہاں انہوں نے ویتنام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے میں کردار ادا کیا۔ پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے انہیں ونزویلا میں اپنا نمائندہ اور مشاور مقرر کیا، جہاں انہوں نے کلیسا اور ریاست کے تعلقات بہتر بنانے اور سماجی انصاف کے قیام کی کوششیں کیں۔ پوپ فرانسیس نے انہیں 2013 میں ویٹیکن کا سیکریٹری آف اسٹیٹ مقرر کیا۔ وہ امن، انسانی حقوق اور مشرق وسطی میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے سرگرم رہے۔
بارولین کو فروری 2014 میں کارڈینل کا درجہ دیا گیا، اور 2018 میں وہ کارڈینال بشپ عام منتخب ہوئے۔ 2023 میں پاپ فرانسیس نے ان کی رکنیت کی تجدید کی، جو ان کی اہمیت اور اثر و رسوخ کا ثبوت ہے۔
2۔ پیٹرو اردو
پیٹر اِردو ہنگری کے معروف کارڈینل اور ملک کے تمام بشپس کے سربراہ ہیں۔ وہ 25 جون 1952 کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ایک کیتھولک خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1975 میں انہوں نے بڈاپسٹ میں بطور پادری اپنی خدمات کا آغاز کیا اور 1975 سے 1977 کے دوران علاقے دوروگ میں کلیسا کی خدمت انجام دی۔ انہوں نے 1976 میں الہیات (تھیالوجی) میں ڈاکٹریٹ حاصل کی اور 1980 میں کلیسائی قانون میں بھی ڈاکٹریٹ مکمل کی۔
پوپ فرانسس کی جانشینی، ممکنہ امیدواروں کا تعارف اور سوانح عمری
1980 سے 2003 کے دوران، پیٹر اردو کیتھولک یونیورسٹیوں میں بطور استاد اور اعلی کلیسائی قانون کے مطالعے کے شعبے کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے۔ پوپ جان پال دوم نے 1999 میں انہیں اٹلی کے شہر بوبی میں کلیسائے کیتھولک کا اعزازی بشپ مقرر کیا۔ کچھ عرصے بعد وہ ہنگری کے بشپ منتخب ہوئے، اور پھر کارڈینل کے درجے پر فائز ہوئے۔
2005 تا 2010، وہ مسلسل پانچ سال تک ہنگری کے بشپس کی کانفرنس کے صدر رہے۔ 2006 سے 2011 کے دوران یورپی بشپس کونسل کے صدر رہے۔ وہ 2008 میں یورپ میں کیتھولک-آرتھوڈوکس مکالمات کے میزبان بھی رہے۔
انہیں کئی اعزازی ڈگریاں دی گئی ہیں، جن میں 1996 میں پیرس کی کیتھولک اکیڈمی، 2000 میں لوبلن یونیورسٹی (پولینڈ)، اور 2007 میں میونخ یونیورسٹی (جرمنی) کی اعزازی ڈاکٹریٹس شامل ہیں۔
پیٹر اِردو شادی شدہ افراد کو پادری بنانے کے خلاف ہیں اور اسے مسیحیت کی تبلیغ کے بنیادی اصولوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کی رہنمائی اور تبلیغی سرگرمیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ہجرت انسان کا حق ہے، لیکن وہ مہاجرین کے انضمام سے پیدا ہونے والے خطرات سے خبردار بھی کرتے ہیں۔ وہ دیگر مذاہب کے ساتھ مکالمے کے حامی ہیں اور اسلام کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتے ہیں۔
3۔ لوئیس انٹونیو تاگلی
لوئیس انٹونیو تاگلی فلپائن کے ممتاز ترین بشپس میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے کیتھولک کلیسا کے اعلی ترین مناصب تک رسائی حاصل کی۔ انہیں ایشیا کا فرانسس بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ ان کے مزاج، نظریات اور طرز قیادت میں پوپ فرانسیس سے گہری مشابہت پائی جاتی ہے۔ 2022 اور 2024 میں انہیں فلپائن اور ایشیا کی بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا گیا۔
پوپ فرانسس کی جانشینی، ممکنہ امیدواروں کا تعارف اور سوانح عمری
تاگلی 21 جون 1957 کو منیلا کے ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ایک دولت مند چینی نژاد خاندان سے تعلق رکھتی تھیں جو بعد میں فلپائن منتقل ہوا۔ ابتدائی طور پر تاگلی ڈاکٹر بننے کے خواہشمند تھے، مگر بعد ازاں ان کی توجہ فلسفہ اور الہیات کی جانب مبذول ہوگئی۔ انہوں نے اتینیو ڈی منیلا یونیورسٹی سے بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں۔
1982 میں وہ کلیسائی پادری مقرر ہوئے اور جلد ہی امریکہ گئے جہاں 1987 میں الہیات میں بیچلر کی ڈگری لی اور پھر کلیسائی تعلیم و تربیت میں ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ 2011 میں انہیں منیلا کا بشپ مقرر کیا گیا اور نومبر 2012 میں پاپ بینیڈکٹ شانزدہم نے انہیں کارڈینل کے منصب پر فائز کیا۔
2019 میں وہ ویٹیکان منتقل ہوگئے اور انہیں Congregation for the Evangelization of Peoples کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ یہ ویٹیکن کے اہم ترین دفاتر میں سے ایک ہے۔ 2020 میں پوپ فرانسس نے انہیں بشپ مقرر کیا، اور وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی شخصیت بنے۔ ایک سال بعد وہ ویٹیکن کی مالیاتی کونسل کے رکن بنے، جو کلیسا کے مالی معاملات، سرمایہ کاریوں اور جائیدادوں کی نگرانی کرتی ہے۔ 2024 میں پوپ فرانسس نے انہیں اپنا خصوصی نمائندہ بنا کر انڈیانا پولِس کی ایک عالمی کلیسائی کانفرنس میں بھیجا۔ اس وقت وہ روم میں قائم تبلیغی کونسل کے صدر اور ویٹیکن کے دفتر تبلیغ کے انچارج بھی ہیں۔
دینی و سیاسی لحاظ سے تاگلی ایک معتدل مزاج شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہم جنس پرستوں کے حوالے سے ویٹیکن کی سخت گیر پالیسیوں کے مخالف ہیں اور نرمی و مکالمے کے قائل ہیں۔
4۔ میتھیو زوبی
مجتھیو ماریا زوبی ایک اطالوی کارڈینل ہیں جن کا شمار پوپ فرانسس کے ممکنہ جانشینوں میں کیا جارہا ہے۔ وہ 11 اکتوبر 1955 کو پیدا ہوئے اور روم کی یونیورسٹی لا ساپینزا سے ادب و فلسفہ میں گریجویشن مکمل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف پاپل سے دینی تعلیم حاصل کی اور 1981 میں کلیسائے آغابیتوس میں پادری مقرر ہوئے۔
پوپ فرانسس کی جانشینی، ممکنہ امیدواروں کا تعارف اور سوانح عمری
2000 میں انہیں اسی کلیسا کا مرکزی پادری بنایا گیا، جس عہدے پر وہ تقریبا دس سال فائز رہے۔ زوبی نے 1992 میں موزمبیق کی خانہ جنگی کے خاتمے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، جس پر انہیں پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے 2006 میں افتخاری پادری کا لقب عطا کیا۔
زوبی 2005 تا 2010 روم کے تیسرے کلیسائی حلقے کے سربراہ رہے۔ دسمبر 2015 میں انہوں نے کلیسائے سان پیترنیو میں شمولیت اختیار کی اور 5 اکتوبر 2019 کو انہیں کارڈینل کا منصب دیا گیا۔
22 مئی 2022 کو وہ اطالوی بشپس کی کانفرنس کے صدر منتخب ہوئے اور 2023 میں ویٹیکن کی سپریم کورٹ کے جج بھی مقرر کیے گئے۔
زوبی کے افکار میں انسانی ہم آہنگی، رواداری، اور محروم طبقوں کی حمایت نمایاں ہے۔ مہاجرین اور سماجی طور پر پسماندہ گروہوں کو وہ خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ اسی بنا پر اطالوی میڈیا میں ان کی سوچ کو بائیں بازو کی سوچ کا حامل کہا گیا اور بعض اوقات تمسخر کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
زوبی کی ایک اور متنازعہ رائے ہم جنس پرست افراد کے حوالے سے ہے۔ وہ توبہ یا طرز زندگی میں تبدیلی کے بغیر بھی ان کو کلیسا میں خوش آمدید کہنے کے حامی ہیں، جس پر ویٹیکن کے قدامت پسند حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی ہے۔
5۔ ریمنڈ لیوبیرک
ریمنڈ لیوبیرک ایک معروف امریکی کارڈینل ہیں، جنہیں کیتھولک کلیسا میں سخت گیروں کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ وہ 30 جون 1948 کو ریچلند سنٹر، ویسکانسن میں ایک کیتھولک خاندان میں پیدا ہوئے، اور اپنے گھرانے کے سب سے چھوٹے فرزند تھے۔
پوپ فرانسس کی جانشینی، ممکنہ امیدواروں کا تعارف اور سوانح عمری
انہوں نے ابتدائی تعلیم صلیب مقدس اکیڈمی لاکروس سے حاصل کی اور بعد میں کیتھولک یونیورسٹی آف امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ پھر اٹلی کے یونیورسٹی آف گریگوری سے الہیات اور حقوق کلیسا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
29 جون 1975 کو پوپ پولس ششم نے انہیں کاتدرائیہ یوسف العامل کا سربراہ مقرر کیا۔ 2003 میں وہ سینٹ لوئیس کے پاپائے اعظم بنے اور 2008 تک اس منصب پر فائز رہے۔ پوپ بندیکٹ شانزدہم نے انہیں کیتھولک کلیسا کی سپریم کورٹ کا سربراہ مقرر کیا۔
2010 میں انہیں کارڈینل کا رتبہ ملا اور 2013 میں پوپ فرانسس نے انہیں کارڈینلز کالج میں شامل کیا۔ 2014 میں پوپ فرانسس نے انہیں فرسان مالت نامی کیتھولک ادارے میں اپنا ذاتی نمائندہ مقرر کیا، لیکن 2023 میں ویٹیکن کے ساتھ اختلافات کے سبب انہیں اس عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
لیوبیرک ایک قدامت پسند اور سخت گیر کارڈینل کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ سقطِ جنین کی مخالفت میں سب سے نمایاں آواز ہیں؛ خواتین کے پوپ بننے کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور کلیسا کی روایتی تعلیمات کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔
ان کے خیالات پوپ فرانسس کی نسبت زیادہ انتہا پسندانہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کلیسا کے قدامت پسند حلقوں میں بے حد مقبول ہیں۔