ابو حمدان: سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پانی کے ریلے نے 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی مشرقی بحیرہ احمر میں ارباط ڈیم منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، اور متعدد لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔









