اقوام متحدہ،15 ستمبر (یواین آئی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ گذشتہ چار دنوں میں سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 160000 سے بڑھ کر 720000 اور سیلاب سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ نے نے پیر کے روز بتایا کہ سیلاب سے 71،000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، جبکہ 72،000 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3300 سے زیادہ جانور ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے تقریبا 200،000 افراد تک صحت سے متعلق کھانے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان پہنچائی ہے۔