مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سوڈان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔
پوپ فرانسس نے متحارب فوجی دھڑوں سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب میں پوپ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سوڈان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحارب فوجی دھڑے تشدد بند کرکے بات چیت کریں۔واضح رہے کہ سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت خرطوم میں فائرنگ کے واقعات جاری رہے۔