کابل،16اکتوبر(یواین آئی) افغانستان کے شہر قندھار کی شیعہ مسجد میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 70 ہوچکی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور تین تھے، ایک نے مسجد کے دروازے باقی دو نے مسجد کے اندر خودکش دھماکے کئے۔غیرملکی میڈیا کے طابق دھماکہ نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
خود کش دھماکے داعش نے کرائے ہیں۔