کراچی:پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کرکئے گئے خود کش بم حملے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے ترجمان ساجدہ فرحت نے کہا کہ حملے میں ضلع پولیس افسر، ان کا ایک گارڈ اور ایک شہری کی موت ہو گئی ہے اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ افغانستان کی سرحد کے قریب بلوچستان کے چمن ہر میں ہوا ہے جسے آئی ای ای ڈی کے ذریعے انجام دیا گیا۔حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے نہیں لی ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حملے کی مذمت کی ہے ۔