اسلام آباد: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں کئے گئے ایک خودکش حملہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستانی اخبار ڈان نے اپنی رپورٹ میں اس کی اطلاع دی۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے کہا کہ دہشت گردوں نے کل جلال آباد کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔
دھماکے میں 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔صوبائی صحت کے ڈائریکٹر نجیب کاموال نے مقتولین کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے چند افراد کی حالت نازک ہے ۔خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ حکام نے کہا کہ ایک دیگر واقعہ میں اسلامک اسٹیٹ نے آپسی لڑائی میں اپنے 15 ممبران کا بے رحمی سے سر قلم کر دیا ہے ۔