افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں بدھ کی صبح ایک خود کش بم بار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوجیانی کے مطابق حملہ آور نے شہر کے ہوائی اڈے کے نزدیک واقع ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر کے قریب دھماکا کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جلال آباد میں کیے گئے حملے کے نتجے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔ حملے میں 16افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہیں.
فوری طور پر کسی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔