جوہانسبرگ:جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جبا کے نیمولے میں بسوں کے قافلے پر کل گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 14 افراد کی موت اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے ترجمان ڈینیل جسٹن نے آج کہا کہ یوگانڈا کی سرحد سے متصل جنوبی سوڈان کے چڑھاؤ اتار والے علاقے مولی میں بسوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پہلے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا اس کے بعد دیگر کمرشیل گاڑیوں پر حملے کیے ۔ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں سیکورٹی اہلکار اور شہری ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ پولیس حملے کے پیچھے منشا کی تحقیقات کر رہی ہے ۔غور طلب ہے کہ اس سال مارچ اپریل کے درمیان جبا میں کمرشیل گاڑیوں پر حملے میں کم از کم 50 شہریوں کی موت ہو گئی ہے ۔