حیدرآباد 5 اکتوبر(یواین آئی)آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے سی آئی ایس ایف کے کانسٹیبل نے دہلی میں اپنے روم میں خودکشی کرلی۔اس کانسٹیبل کی شناخت داسری ناگیشورراو کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق اے پی کے ضلع وجیانگرم کے چیپوروپلی سے ہے۔
ناگیشورراو نے سال 2017میں مرکزی فورس میں خدمات کا آغاز کیاتھا۔اس کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ تین سالہ بیٹی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ناگیشورراو کے بھائی اور دیگر ارکان خاندان قومی دارالحکومت روانہ ہوگئے تاکہ اس کی لاش کی آبائی ضلع منتقلی کو یقینی بنایاجاسکے۔اس کی لاش کو اس کے آبائی مقام منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق معاشی مسائل اس انتہائی اقدام کی اہم وجہ ہے۔