کانپور : کانپور سے اناؤ، بالا مئو، بریلی ہوتے ہوئے ہریدوار کیلئے سمر اسپیشل ٹرین چلائی گئی ہے۔ سیکڑوں کی تعداد میں سلیپر، اے سی ٹو ٹائر، اے سی 3 ٹائر میں جگہ خالی ہے۔
ٹائم ٹیبل کے مطابق جبل پور سے کانپور ہوتے ہوئے ہریدوار کیلئے خصوصی ٹرین چلائی گئی ہے جو ہر جمعرات کو کانپور اور ہریدوار میں ملے گی یہ ٹرین اناؤ، بالا مئو، بریلی ہوتے ہوئے ہریدوار جائے گی۔
جمعرات 18 اپریل کو جانے والی ٹرین کے سلیپر، اے سی 2 ٹائر اور اے سی 3 ٹائر میں سیٹیں خالی ہیں، یہ ٹرین کل 16 چکر لگائے گی جبکہ سمر اسپیشل ٹرین کانپور، اناؤ ہوتے ہوئے جائے گی، جس کے ٹھہراؤ جبل پور، کٹنی، میہر، ستنا، چترکوٹ، باندہ، بھروا سمیرپور، کانپور سینٹرل، اناؤ، بالا مئو، بریلی، مرادآباد، نجیب آباد، لکسر، ہریدوار ہیں۔ کانپور سے گزرنے والی گاڑی کانمبر 02191 اور 02192 ہے۔
یہ گاڑی جبل پور سے ہریدوار کے درمیان چلے گی۔ جبل پور ہریدوار کے درمیان چلنے والی سمر اسپیشل ٹرین کی شروعات 17 اپریل بدھ سے ہوگی۔ یہ 18 اپریل کو کانپور میں ملے گی۔
18 اپریل کو ہی ایک ٹرین ہریدوار سے واپس آئے گی، جسے ہفتے میں ایک دن چلایا جا رہا ہے۔ 02191 جبل پور سے آنے والی ٹرین 18 اپریل سے ہر جمعرات کو کانپور سینٹرل رات 20:3 بجے ملے گی۔
اس کے اناؤ پہنچنے کا وقت 50:3 بجے ہے۔ یہ ٹرین بالامئو، بریلی، مراد آباد، نجیب آباد، لکسر ہوتے ہوئے ہریدوار دوپہر 20:13 پر پہنچے گی۔ ہریدوار سے جمعرات کو ہی 02192 ٹرین 20:16 پر کھلے گی، جو لکسر، نجیب آباد، مراد آباد، بریلی، بالامئو ہوتے ہوئے اناؤ 40:2 پر پہنچے گی۔